کارپس پر مبنی اردو – انگریزی لغت
از: الف نظامی
کارپس پر مبنی اردو – انگریزی لغت
CORPUS BASED Urdu English dictionary
مرتبہ : حافظ صفوان محمد چوہان ( پی ایچ ڈی ) ، سید محمد ذوالکفل بخاری ( ایم اے TFL )
صفحات : چھ سو اسی
مجلد کور ، رنگین صفحہ
پیش لفظ ہمارے نہایت محترم اُردو دوست اور اُردو فاضل پروفیسر گوپی چند نارنگ نے لکھا ہے۔ لغات کے باب میں معلومات عام ہیں، ان کی تاریخ یا خلاصہ نہیں دہراؤں گا۔ جان شیکسپیئر ( نہ کہ شاعرہ ڈرامہ نویس ولیم شیکسپیئر ) ڈنکن فاربس، ایس ڈبلیو فیلن اور جان کی بلیٹس سے شروع ہوا یہ بڑا ہی اہم اور مشکل منصوبہ ” اردو – انگریزی لغت نویسی” آج بھی نئے نئے تقاضوں کے مطابق ارتقا پذیر رہتا ہے۔
ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان اور ان کے رفقا نے اُردو کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ الفاظ کے مجموعے کو کھنگال کر یہ لغت جاری کی ہے اور زبان کی نئی تکنیک اور روزمرہ کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے (ان الفاظ میں گوپی چند نارنگ کے الفاظ شامل ہیں )
میں سمجھتا ہوں مرتبین کو حکومت پاکستان سے بھی کوئی اعزاز کوئی انعام ملنا چاہئے کہ اُردو ہماری قومی زبان ہے اور اس میں یہ کارنامہ ایک خاص قومی حیثیت رکھتا ہے۔
بحوالہ : نقارخانے میں از جمیل الدین عالی

یہ تو غالباً کتاب ہے۔ اس میں اور دوسری لغات میں کیا فرق ہے یہ بھی معلوم ہوجاتا تو بہتر تھا۔ بظاہر تو شائد اردو سے انگریزی میں ترجمہ کی لغت ہے لیکن یہ بھی واضح نہیں۔
خرم: اس لغت کی خصوصیت لفظ “کارپس” میں پنہاں ہے۔
میں نے اس ڈکشنری کا مصنفین کا لکھا ہوا تعارف پڑھا ہے. مصنفین کا دعوی ہے کہ انھوں نے بہت سارے نئے لفظ اس ڈکشنری میں شامل کیے ہیں. میں نے کئی جگہ سے ڈکشنری کو دیکھا تو اُن کا دعوی درست پایا.
یہ ڈکشنری یوں لگتا ہے کہ بالکل ابھی ابھی لکھی گئی ہے. میں نے شدت پسند اور دہشت گرد اور بنیاد پرست جیسی نئی ترکیبیں صرف اسی ڈکشنری میں دیکھی ہیں. ویل ڈن حافظ صفوان اور سید ذوالکفل بخاری.