سیرت طیبہ سے راہنمائی (اکیسویں صدی میں)
از: الف نظامی
سیرت طیبہ سے راہنمائی (اکیسویں صدی میں)
موئف: پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق کوثر
قیمت: 120 روپے
ناشر: سیرت اکادمی بلوچستان، O277-A بلاک III ، سٹیلائٹ ٹاون ، کوئٹہ
فون:442289
صوبہ بلوچستان میں علمی ، ادبی و تحقیقی حوالے سے ہمیں جو شخصیت سب سے نمایاں نظر آتی ہے وہ ڈاکٹر انعام الحق کوثر کی ہے۔ انہوں نے بہت سی کتب مختلف موضوعات پر لکھی ہیں۔ “سیرتِ طیبہ سے رہنمائی ، اکیسویں صدی میں” ان کے سات مقالات پر مشتمل ہے جو کتابی صورت میں شائع کئے گئے ہیں۔
کتاب کے موضوعات:
بلوچستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر
حرمین الشریفین کے سفر نامے اور بلوچستان
بلوچستان میں پاکستانی زبانوں میں تذکرہ سیرت
بلوچستان میں فارسی نعت گوئی و سیرت نگاری
اردو میں ذکرِ سیرت اور بلوچستان
ہر سو روشنی
مسلمانانِ عالم میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت
*ماہنامہ پھول دسمبر 2006 سے لیا گیا متن
