قائد اعظم ، تحریک پاکستان اور صحافتی محاذ
از: الف نظامی
قائد اعظم ، تحریک پاکستان اور صحافتی محاذ
مرتب: پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق کوثر
قیمت: 60 روپے
ناشر: سیرت اکادمی بلوچستان، O277-A بلاک III ، سٹیلائٹ ٹاون ، کوئٹہ
فون:442289
قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کا جادو اپنوں اور غیروں کے سر چڑھ کر بولتا رہا۔ ان کی اصول پسندی ، اصولوں پر ڈٹ جانا اور مستقبل بینی کی صلاحیت نے انہیں بر صغیر کا عظیم رہنما بنا دیا تھا۔ اس کتاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت ، تحریک پاکستان اور صحافت کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نوائے وقت سمیت دیگر اخبارات و رسائل نے مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نادر تصاویر اور اخباری تراشوں کی اشاعت نے کتاب کی افادیت میں اضافہ کردیا ہے۔
ماہنامہ پھول جنوری 2009 سے لیا گیا متن۔
